Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ون نیشن، ون الیکشن کے سلسلے میں رام ناتھ کووند کی صدارت میں کمیٹی کاقیام

ملک میں لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرا نے کی سمت میں مرکزی حکومت کا اہم قدم

نئی دہلی: ‘ون نیشن، ون الیکشن کے سلسلے میںمرکزی حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے سابق صدر رام ناتھ کووند کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو قانون کے تمام پہلوؤں پر غور کرے گی اور :ون نیشن، ون الیکشن :کے امکانات کا جائزہ لے گی۔کمیٹی اس ضمن میں عوام کی رائے بھی لے گی۔ ون نیشن، ون الیکشن کا مطلب ہے ملک میں لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرائے جائیں ،گرچہ یہ مشکل عمل ہے لیکن مرکزی حکومت نے کوشش تیز کردی ہے ۔
رام ناتھ کووند کی قیادت کمیٹی کی تشکیل کی ایک وجہ یہ بھی ہے وہ اس کے پہلے سے حامی ہیں، 2017 میں صدر بننے کے بعد اس خیال کا باقاعدہ اظہار کیا تھا۔انہوں نے 2018 میں بھی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ بار بار ہونے والے انتخابات نہ صرف انسانی وسائل پر بہت زیادہ بوجھ ڈالتے ہیں بلکہ ماڈل ضابطہ اخلاق کے نفاذ کی وجہ سے ترقیاتی عمل میں بھی رکاوٹیں ڈالتے ہیں۔

۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *