قومی خبریں

خواتین

دہلی میں بھی مذہب کی بنیاد پر مسلم طلبہ کو نشانہ بنانے کا معاملہ سامنے آیا

ہیما گلاٹی نامی ٹیچر نے مسلم طلبہ کے ساتھ مذہب کی بنیاد پر نہ صرف قابل اعتراض رویہ اختیار کیا بلکہ مذہبی عقیدہ کوبھی مجروح کیا

نئی دہلی :یوپی کے مظفر نگر کے بعد قومی راجدھانی دہلی میں بھی مذہب کی بنیاد پر مسلم طلبہ کو نشانہ بنانے کا معاملہ سامنے آیاہے۔ سرکاری اسکول کی ایک ٹیچر نے مسلم طلبہ کے ساتھ مذہب کی بنیاد پر نہ صرف قابل اعتراض رویہ اختیار کیا بلکہ ان کے مذہبی عقیدہ کو مجروح کیا اور غیر ملکی کہہ کر مخاطب کیا ۔
یہ معاملہ مشرقی دہلی کے گاندھی نگر اسمبلی حلقہ میں واقع کیلاش نگر کے سرودیہ بال ودیالیہ میں پیش آیا۔ اس کا بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔معاملہ کی اطلاع ملتے ہی والدین نے مقامی افراد اور مقامی لیڈر حسیب الحسن کے ساتھ مل کر اسکول کے باہر احتجاج کیا او ر ملزم ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی کیلئے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت دی جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے ۔ خبر لکھے جانے تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ۔
یہ معاملہ 23 اگست کا ہے۔ طلبہ کے مطابق چندریان – 3 کی کامیاب لینڈنگ کے موقع پر اسکول کی ٹیچر ہیما گلاٹی نے مسلم طلبہ کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا۔ اسلام کے تعلق سے غلط سلط باتیں کہیں ۔ٹیچر نے کہا کہ’’ تم مسلمان، ہندوستانی نہیں ہو ،تم لوگوں نے جنگ آزادی میں کوئی تعاون نہیں دیا۔ تم لوگ جانوروں کو بے دردی سے جانوروں کو ذبح کر تے ہو۔جمعیۃ علما ء صوبہ دہلی کے صدر مولانا عابد قاسمی نے اس واقعے پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے ٹیچر کی گرفتاری کا مطالبہ کیاہے ۔مولانا نے کہاکہ مظفر نگر کے معاملہ سے ابھی باہر نہیں آپائے تھے کہ اب دہلی میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آگیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *