Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اروناچل پردیش ہندوستان کا اٹوٹ حصہ

چین کے نئے نقشے میں اروناچل پردیش کو شامل کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار

نئی دہلی: چین نے اپنے نئے اور نقشے کا نیا ایڈیشن جاری کیا ہے، جس کے بعد تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ دراصل، چین نے ہندوستان کے اروناچل پردیش، اکسائی چین، تائیوان اور جنوبی بحیرہ چین کو اپنے علاقے میں دکھایا ہے۔ اس کے بعد ہندوستان نے شدید ردعم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اروناچل پردیش ہمیشہ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ٹوئیٹ کیا کہ چین نے پیر کو 2023 کا نیا نقشہ جاری کیا ہے۔ ٹوئیٹ میں کہا گیاکہ یہ نقشہ چین اور دنیا کے مختلف ممالک کی قومی سرحدوں کے ڈرائنگ کے طریقہ کار کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔ گلوبل ٹائمز کے جاری کردہ نقشے میں اروناچل پردیش اور اکسائی چن کو بھی اس کے علاقے میں دکھایا گیا ہے۔
ساتھ ہی چین تائیوان کو بھی اپنی سرزمین کا حصہ مانتا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ کا مقصد تائیوان کو متحد کرنا ہے۔ اس کے لیے چین ویتنام، فلپائن، ملائیشیا، برونائی اور بحیرہ جنوبی چین پر بھی دعویٰ کرتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *