Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بھاری بارش کی پیش گوئی

ہماچل پردیش میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ،آئی ایم ڈی کی جانب سے کچھ علاقوں کے لیے اگلے دو دنوں کے لیے اورنج الرٹ کا اعلان

نئی دہلی: محکمہ موسمیات نے آج ملک کے دارالحکومت دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ دیررات سے یہاں مطلع ابر آلود ہے۔ پورے شمالی ہندوستان میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہماچل پردیش میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایم ڈی کی جانب سے یہاں کے کچھ علاقوں کے لیے اگلے دو دنوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش اور آس پاس کے علاقوں میں طوفانی ہواؤں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ آئندہ چند روز تک ان مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
دہلی این سی آر کے لوگ گرمی اور نمی سے کافی پریشان تھے۔ منگل کو بھی کچھ علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک ایسی ہی صورتحال رہے گی۔ بتایا گیا کہ مون سون کی گرت اپنی معمول کی پوزیشن سے شمال کی طرف بڑھ رہی ہے۔ آئندہ چند روز تک یہی صورتحال رہے گی۔ اتر پردیش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کو 21 اضلاع میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے، جس کے لیے الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ یہاں بعض مقامات پر آسمانی بجلی گرنے جیسے واقعات بھی پیش آسکتے ہیں۔
اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی ہندوستان، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ، بہار، مغربی بنگال، کونکن اور گوا میں درمیانی سے بھاری بارش متوقع ہے۔ اوڈیشہ، ہماچل پردیش کے کئی حصوں میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جنوبی ہند سمیت پنجاب اور ہریانہ کے کچھ اضلاع میں ہلکی بارش بتائی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *