جا ن لیوا کورونا وائرس ایک بار پھر پاؤں پھیلانے لگا
اس بار ایک نئے خطرناک ویریئنٹ بی اے 2.86 کے ساتھ آ ٓرہاہے۔

نئی دہلی : 2019سے لگاتار ڈھائی سال سے بھی زیادہ وقت تک پوری دنیا کو تہس نہس کر کے رکھ دینے والا اور لاکھوں لوگوں کی جان لینے والا کورونا وائرس اب بھی ہمارے درمیان سے گیا نہیں ہے۔ خبروں کے مطابق جا ن لیوا کورونا وائرس ایک بار پھر ہمارے درمیان پاؤں پھیلانے لگا ہے اور اس بار ایک نئے خطرناک ویریئنٹ کے ساتھ آ ٓرہا ہے ۔ اس ویریئنٹ کا نام بی اے 2.86 ہے، جسے پرولا بھی کہا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ویریئنٹ کو بہت زیادہ میوٹیشن کے سبب ویریئنٹ انڈر مانیٹرنگ مانا گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او بھی بی اے 2.86 کو لے کر الرٹ ہے اور اسے نگرانی کے تحت رکھا ہے۔ ماہرین کے مطابق بی اے 2.86 کے اس خاص اسٹرین کے ساتھ کچھ نئی علامتیں جڑی ہوئی ہیں۔ اس ویریئنٹ کا اثر فی الحال امریکہ، ڈنمارک، اسرائیل اور برطانیہ سمیت کچھ دیگر ممالک میں بھی دیکھا گیا ہے۔
No Comments: