ملک میں مذہبی منافرت عام ہے لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں
مالیگاؤں جلسہ عام میں رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی کا خطاب, لوجہاد کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی سازش
ممبئی: مہاراشٹر کے مالیگاؤں نے جنگ آزادی میں اہم کردار ادا کیا یہاں سے قربانیاں پیش کیں بے گناہی کے باوجود میں نے جیل میں زندگی گزاری میں اپنی زندگی وطن و قوم و ملک کے نام پر وقف کرتا ہوں۔ میری قوم کے ساتھ جو غلط ہو رہا ہے وہ مجھے برداشت نہیں ہوتا ہندو سرکل سماج ملک اور مہاراشٹر میں نفرت پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت کو ہوا دے رہی ہے لیکن اس کے باوجود ایسے فرقہ پرستوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔ اس قسم کا اظہار خیالات آج یہاں مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مالیگاؤں اعتراف نمائندگی اور استقبالیہ جلسہ موضوع ملک میں مسلمانوں کے حالات اور ہماری ذمہ داری کے موضوع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ لو جہاد کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اگر کسی مسلم نے ہندو لڑکی سے شادی کر لیاتو اس پر خاموشی آر ایس ایس اور اس کی ذیلی تنظیموں کا ایجنڈا ہے کہ مسلم بہو کو گھر لاؤ لیکن کبھی مسلمانوں نے ایسا نہیں کہا ہے۔ لوجہاد کے کیا معنی ہے اس کی اصطلاح بالکل مختلف اور متضاد ہے جہاد قابل احترام لفظ ہے۔ کئی ایسی مسلم لڑکیاں ہیں جو مرتد ہوگئی ہیں لیکن مسلمانوں نے تو کبھی اعتراض نہیں کیا ہے کیونکہ وہ انہوں نے اپنی مرضی کے مطابق اور ہندوستانی دستور کے مطابق شادیاں رچائی ہے۔ چوہان کے خلاف ایک ہزار سے زائد کیس ہیں لیکن اس کے باوجود اس پر کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے ملک پر مسلمان قربان ہونے کو تیار ہے۔
اعظمی نے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے یہ چیلنج کیا ہے کہ کوئی بھی مسلمان سے وندے ماترم نہیں پڑھا سکتا کیونکہ یہ غیر دستوری ہے اور کسی کو بھی اس سے زبردستی کر نے کی اجازت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ماحول کھڑا کیا جارہاہے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کہتی ہے کہ ہندوؤں کو سبزی کاٹنے کا چاقو رکھنا لازمی ہے اس پر کارروائی ہونی چاہئے اسے مالیگاؤں بم دھماکہ 2008 ء میں گرفتار کیا گیا ہے لیکن وہ آج رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔ اعظمی نے اہلیان مالیگاؤں سے درخواست کی کہ وہ سیاست میں ان کے ہاتھوں کو مضبوط کرے کوئی مائی کا لال انہیں کسی چیز پر مجبور نہیں کر سکتا کیونکہ سیاسی طاقت انتہائی ضروری ہے میرے پاس سب کچھ ہیں لیکن میں نے صرف قوم و ملت اور مظلوموں کی مدد کی خاطر سیاسی راستہ اختیار کیا کیونکہ سیاست کے بغیر کوئی بھی کام آپ نہیں کر سکتے لیکن میں نے کبھی بھی سیاست نہیں کی ہے میں تو صرف عوام کی خدمت کرتا ہوں مجھے امید ہے کہ اہلیان مالیگاؤں ہمارے ہاتھوں کو ضرور مضبوط کریں گے۔
اعظمی نے یہاں جلسہ عام سے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام اور اس کی بقاء کے لئے کوششیں کریں کیونکہ ملک میں ایسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں جس میں مسلمانوں کو صرف ویلن قرار دے کر پیش کیا جارہا ہے جبکہ یہ سراسر غلط ہے مسلمان تو اپنے پڑوسی کا خیال رکھتے ہیں اگر مسلمان کا پڑوسی بھوکا ہے تو اس کی عبادت تک قبول نہیں ہے یہ اسلام ہمیں درس دیتا ہے اس لئے میں آپ سبھی سے درخواست کرتا ہوں جب کبھی بھی آپ کے پڑوسی کو کوئی ضرورت پیش آئے آپ کا تعاون کرے اگر خون دینا ہو تو وہ بھی دے کر اسلامی تعلیمات پر عمل کریں انہوں نے کہا کہ اسلام نے کبھی بھی نفرت یا عداوت کا درس نہیں دیا ہے یہ تو امن و خیر سگالی کا مذہب ہے لیکن اسے بدنام کیا جارہا ہے کیونکہ اسلام کی حقانیت سے آج کوئی متاثر ہے۔
No Comments: