قومی خبریں

خواتین

مفت بجلی، مفت علاج اور ہر بے روزگار کو تین ہزار روپے ماہانہ بے روزگاری الاؤنس

چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کا وعدہ

رائے پور: چھتیس گڑھ میں اگلے اسمبلی انتخابات کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے ہفتہ کو ریاست میں سرکاری اسکولوں کی “خراب” حالت پر کانگریس حکومت پر تنقید کی۔ دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال نے رائے پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان بھی ان کے ساتھ تھے۔ اس دوران انہوں نے سبھی کو 300 یونٹ مفت بجلی، مفت علاج اور ہر بے روزگار کو تین ہزار روپے ماہانہ بے روزگاری الاؤنس دینے کا وعدہ کیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کیجریوال نے کہا کہ ‘یہاں آنے سے پہلے میں ایک رپورٹ پڑھ رہا تھا… یہاں سرکاری اسکولوں کا برا حال ہے… انہوں نے (حکمران کانگریس) کئی اسکولوں کو تو بند کر دیا ہے، جب کہ کئی ایسے اسکول ہیں، جن میں دس دس کلاسز اور صرف ایک ٹیچر ہے۔اروند کیجریوال نے مزید کہا کہ “کئی ایسے اساتذہ ہیں جنہیں کئی مہینوں سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں… ایسے اساتذہ ہیں ، جن سے پڑھانے کے علاوہ دیگر سبھی کام کئی گھنٹوں تک کروائے جاتے ہیں.اس کے بعد انہوں نے دہلی کے سرکاری اسکولوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کی صورتحال چھتیس گڑھ کے اسکولوں سے بالکل مختلف ہے۔ ا
ے اے پی کے سربراہ نے یہاں کہا کہ ‘دوستو، انٹرنیٹ پر تلاش کرلینا یا دہلی میں رہنے والے اپنے رشتہ داروں سے پوچھ لینا، وہاں کے سبھی سرکاری اسکول میری حکومت میں چمک رہے ہیں۔ آزادی کے بعد سے آج تک 75 سالوں میں پہلی میری حکومت آئی ہے جس نے تعلیم پر اتنا زور دیا ہے۔ آج دہلی کے سرکاری اسکولوں کے نتائج پرائیویٹ اسکولوں سے بہتر آرہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے بعد ہر بے روزگار کو روزگار فراہم کیا جائے گا اور جب تک نوکری نہیں ملتی، تب تک ہر بے روزگار کو 3000 روپے ماہانہ بے روزگاری الاؤنس دیا جائے گا۔ نیز اروند کیجریوال نے ریاست کے لوگوں کو مفت بجلی کی ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ ‘دہلی اور پنجاب کی طرح چھتیس گڑھ کے ہر گھر کو ہر ماہ 300 یونٹ بجلی مفت دی جائے گی۔ چھتیس گڑھ کے سبھی گاؤں اور شہروں کو بغیر کسی کٹوتی کے 24 گھنٹے بجلی دی جائے گی۔ چھتیس گڑھ میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے بعد سبھی پرانے بقایا گھریلو بجلی کے بلوں کو معاف کر دیا جائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *