Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انتظامیہ اور یونیورسٹی کے پرانے طلبا کے ذریعہ ایک نئی پہل کا آغاز

وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف کی صدارت میں جامعہ ایلومنائی کے ساتھ میٹنگ منعقد

جامعہ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور دیگر بنیادی اور جدید سہولیات پرتبادلہ خیال
یہ بات چیت جامعہ کے روشن مستقبل کےلئے نہایت اہم تھی:عمران حسین /امانت اللہ خان

نئی دہلی،18فروری(میرا وطن)
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انتظامیہ اور یونیورسٹی کے پرانے طلبا کے ذریعہ ایک نئی پہل کا آغازہواہے جس کا کر یڈٹ موجود وائس چانسلر کودیا جارہا ہے ۔ حالانکہ اس کی شروعات پچھلے سال دسمبر مہینے میں جامعہ ا یلو منائی کی جا نب سے جشن جوہر ڈنر 2025کے موقع پر اسکول احاطے میں منعقد تقریب سے ہی ہو گئی تھی ،جس میں پرانے طلبا نے وا ئس چانسلر کچھ مطالباتی مشوروں کے ساتھ یونیورسٹی کے فروغ میں ا نہیںاپنا پورا تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔بتایا جاتا ہے کہ وائس چانسلر کی زیرصدارت بدھ کو ہوئی میٹنگ میں جشن جوہر ڈنر م تقریب کے دوران سامنے آئے کئی اہم نکات پر از سر نو غور کیا گیا اور ان پر کس طرح آگے بڑھا جائے لائحہ عمل تیار کرنے پر غور و فکر کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
اس تعلق سے بلیماران کے ایم ایل اے سابق وزیر عمران حسین اور اوکھلا کے ایم ایل اے امانت اللہ خا ن نے ایکس پر لکھا ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں وائس چانسلرپروفیسر مظہر آصف کی صدارت میں منعقد ہوئی جامعہ ایلومنائی کی میٹنگ میں شرکت کی ۔میٹنگ کے دوران جامعہ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے بشمول گرلز ہاسٹل، جامعہ میڈیکل کالج کی ترقی اور دیگر بنیادی اور جدید سہولیات پر بامعنی اور تفصیلی بات چیت ہوئی۔ یہ بات چیت جامعہ کے روشن مستقبل کے لیے نہایت اہم تھی۔ میٹنگ میں جامعہ کے سینئر افسران اور پروفیسرز کے سا تھ ایئرٹیل کے سابق سی ای او نوید خان، رکن پارلیمنٹ جا و ید علی خان، بلیماران کے ایم ایل عمران حسین ،اوکھلا کے ایم ایل اے امانت اللہ خان اور دیگر سا بق طلبا موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ پچھلے سال دسمبر مہینے میں جامعہ ایلومنائی کی جانب سے جامعہ اسکول میں جشن جوہر 2025کے مو قع پرسینئر سابق طالب علم اور اتر پردیش قانون ساز کونسل کے رکن شاہ عالم گڈو جمالی نے اس بات کا عہد کیا تھاکہ جامعہ میں نئے منصوبے شروع ہونے کی صورت میں وہ اپنی جانب سے اور سابق طلبہ کے تعاو ن سے 100 کروڑ روپے جمع کریں گے۔ جامعہ اسکول ہاسٹل میں ضروری کا مو ں کے لیے تعاون کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا تھاکہ وہ ذاتی طور پر رقم دینے کے لیے تیار ہیں۔
سینئر طالب علم اورراجیہ سبھا کے رکن جاوید علی خان نے اپریل کے پہلے ہفتے میں اپنے ایم پی فنڈ سے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیاتھا۔ انہوں نے جامعہ کے سابق طلباءکے انتخابات کو دوبارہ شروع کر نے کے ساتھ ساتھ طویل عرصے سے معدوم جامعہ اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ممبر پارلیمنٹ مولانا محب اللہ ندوی نے نے جامعہ میں اہم منصوبوں کے لیے اپنے ایم پی فنڈ سے فنڈز فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیاتھا۔سابق راجیہ سبھا ایم پی ، اتر پردیش کے سابق کابینہ وز یر ،ایم ایل اے اور یو پی اسمبلی میں پارٹی لیڈرکمال اختر نے و ائس چانسلر کو جامعہ ایلومنائی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا تھا۔
اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے مقامی طلبہ کے لیے اسکولوں کے قیام اور ان کے بہتر انتظام کی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جامعہ کو ادارہ جاتی منصوبوں کے لیے فنڈنگ کی کمی کا سامنا نہ ہو۔ ساتھ ہی وائس چانسلر سے ایلومنائی کی کمیٹی تشکیل کرنے کی مانگ کی تھی تاکہ وہ یونیورسٹی کے پروجیکٹس میں شراکت دار بن کر ہر ممکن تعاون کرسکیں ۔بلیماران کے ایم ایل اے اور سابق وزیر دہلی عمران حسین نے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف کی جانب سے کمیٹی بنانے کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا تھاکہ ہم مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کے شر وع کردہ کسی بھی اقدام یا منصوبے کے لیے فنڈز کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *