
نئی دہلی، 27جنوری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے دہلی میں کچرے کے نئے پہاڑ بنانے کے سبب زیرِ زمین پانی کی آلودگی پر بی جے پی سرکار پر حملہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار دہلی کو کچرے کے نئے نئے پہاڑ دے کر اسے بھارت کی کینسر کیپیٹل بنا رہی ہے۔
پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ریکھا سرکار بھلسواکا کچرا کرا ڑی میں ڈال رہی ہے اور وہاں رہنے والے غریب پوروانچلیوں کو کینسر جیسی مہلک بیماریوں کا تحفہ دے رہی ہے۔ پلاسٹک اور کیمیکل ملا کچرا آہستہ آہستہ پورے علاقے کی زمین، ہوا اور زیرِ زمین پانی کو آلودہ کر رہا ہے۔ یہ کچرا ٹیوب ویل کے پانی کو زہر بنانے کے لیے کافی ہے، جس سے پورا علاقہ بیمار کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی حکومت بھلاسوا میں کچرا کم دکھانے کے لیے یہ فریب کر رہی ہے۔
سوربھ بھاردواج نے سوال اٹھایا کہ وزیر اعلیٰ اپنے گھر ایک ٹرک کچرا کیوں نہیں لے جاتیں؟ ان کی سرکاری رہائش کے باہر بھی ایک پارک ہے، وہ کراڑی سے کچرے کی تہہ اپنے گھر کے سامنے بھی بچھوا لیں۔اسی طرح ڈی ڈی اے کے چیف اور ایل جی کے گھر میں بھی بڑا پارک ہے، جسے ہرا بھرا رکھا گیا ہے۔ ایل جی ایک ٹرک بھلاسوا کا کچرا اپنے گھر کیوں نہیں لے جاتے؟ ایل جی ہا ¶س میں بھی کچرا بچھا دیا جائے،جہاں بڑے بڑے لوگوں کو سموسے کھلائے جاتے ہیں۔ اگر یہ اتنی ہی اچھی چیز ہے تو پھر انتظار کس بات کاکر رہے ہیں؟
No Comments: