Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مسجد فیض الٰہی کے احاطہ کی انہدامی کارروائی انتظامیہ کی شکایت کنندہ سے ملی بھگت کا نتیجہ: شاہد گنگوہی

نئی دہلی،23جنوری (میر اوطن )
مسجد فیض الٰہی کے احاطہ کی انہدامی کارروائی کے لئے شکایت کنندہ کی 24 مئی 2025 کو دہلی وقف بورڈ اور منتظمہ کمیٹی کو نظر انداز کر بقیہ متعلقہ محکموں کو ارسال کی گئی تھی ۔جس میں شکایت کی گئی تھی کہ رام لیلا میدان میں دھارمک استھلوں کی آڑ میں ناجائز قبضے سرکاری زمین پر کر لئے گئے ہیں۔بتادیں کہ شکایت کنندہ پریت سروہی نے حوالہ دیا تھا کہ مرکزی سرکار کے محکمہ لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ نے 1958 میں کارپوریشن کہ 1,45,200 گز زمین دہلی میونسپل کارپوریشن کو ایک روپیہ کی لیز پر دیا تھا۔جس میں راملیلا میدان بھی شامل ہے۔ واضح ہو کہ دہلی وقف بورڈ کے سرکاری گزٹ اپریل 1970 میں یہا ں مسجد و قبرستان فیض الٰہی اور مسجد و قبرستان فضل محمود درج ہے-جسے شکایت کنندہ رام لیلا میدان میں ناجائز قبضے بتائے گئے ہیں۔
سوشل اینڈ آرٹی آئی ایکٹیوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ شکایت کی بنیاد پر 16 اکتوبر 2025 کو ایک جوائنٹ سروے جسمیں کاپوریشن،لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ ،ایم سی ڈی ، ریوینیو محکمہ کے لوگ وقف بورڈ کے بغیر سروے کو انجام کرتے ہیں۔ جس کے ذریعہ مسجد فیض الٰہی کے احاطہ کو ناجائز قبضہ قرار دیتے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ شکایت مزکورہ میں رام لیلا میدان میں ناجا ئز قبضے بتائے گئے ہیں۔جبکہ جوا ئنٹ سروے میں شامل افسروں نے رام لیلا میدان میں ہی مو جود وقف فضل محمود کے خسرہ پر عالیشان مند ر کے وجود کو جوائنٹ سروے رپورٹ میں شامل نہیں کیا جاتا ہے۔
شاہد گنگوہی نے مزید بتایا کہ انہوں نے اس بابت ایک عرضی 22 جنوری کوکورٹ سبھی متعلقہ محکموں کو ارسال کی ہے جس میں وقف بورڈ بھی شامل ہے۔جس میں کہا گیاہے کہ جوائنٹ سروے رپورٹ قانو ن و رولز کی خلاف ورضی ہے۔نیز بھائی بھتیجہ واد کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا کہ سرکاری جوائنٹ سروے رپورٹ کس بنیاد پر شکایت کنندہ کے حوالے کردی جاتی ہے اور وہ یکم نومبر کو دہلی ہائیکورٹ میں داخل کر ایک طرفہ آرڈر کرانے کے بعد مسجد فیض الٰہی کے احاطہ کو چھ اور سات جنوری کی رات میں23 جے سی بی لگاکر بھری پولس بندوبست کے سایہ میں انہدامی کارروائی کو انجام دے دیا جاتاہے۔جبکہ رام لیلا میدان میں موجود وقف فضل محمود اراضی پر بنے مندر پر انتظامیہ خاموش ہے-

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *