
نئی دہلی، 21 جنوری(میرا وطن)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے بدھ کو کراڑی اسمبلی حلقہ میں شرما انکلیو کا دورہ کیا جہاں 10 ہزار لوگ بی جے پی اور آپ پارٹی کی نااہلی کی وجہ سے جہنم کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرما انکلیو کے لوگوں کی شکایات کے بعد میں یہاں ان کی ابتر حالت دیکھنے آیا ہوں، یہاں کی ہر گلی گندے آلودہ پانی سے بھری ہوئی ہے۔ ایسے حالات میں لوگ کیسے جی رہے ہیں؟
ریاستی صدر بنے کہا کہ اس سائٹ کا دورہ کر نے کے بعدمجھے معلوم ہوا کہ مقامی آپ ایم ایل اے اور د ہلی میونسپل کارپوریشن کی بے عملی کے با عث شرما انکلیو کے قریب ایک خالی ڈی ڈی اے پلاٹ پر بھلسو ا لینڈ فل سے کچرا پھینکا جا رہا ہے، جس سے پانی نکاسی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے اور کالونی کی تقریباً 150 گلیوں میں 3.4 فٹ پانی بھر گیا ہے، جس سے تقریباً10ہزار کی آبادی متاثر ہو کر بیماریوں کا سامنا کر رہی ہے۔
کراڑی اسمبلی حلقہ کے مکینوں کی شکایات موصول ہونے کے بعدریاستی کانگریس صدرنے شرما انکلیو کا معائنہ کیا اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو ایک خط لکھ کر علاقے کی حالت بہتر بنانے کے لیے فوری مداخلت کی درخواست کی تاکہ نکاسی کو یقینی بنایا جائے اور ملبے کو پھینکنے سے روکا جائے، تاکہ مکینوں کو راحت مل سکے۔ خط میں انہوں نے یہ بھی درخواست کی کہ ڈی ڈی اے اس پلاٹ کو عوا می استعمال کے لیے پارک یا دیگر عوامی سہولیات کے طور پر تیار کرے، اور کارپوریشن اور دیگر محکموں کو ملبہ ہٹانے اور مستقبل میں ملبے کو پھینکنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
ریاستی صدر کے ساتھ ضلع صدر اور سابق ایم ایل اے سریندر کمار، ایم سی ڈی میں کانگریس پارٹی لیڈر نازیہ دانش، میونسپل کونسلر راجیش گپتا، مبصر ڈاکٹر پی کے مشرا، سشما یادو، رگھوریندر پٹھانیا، اسمبلی مبصر کلجیت سنگھ، پون وششٹھ، بلاک صدر ستیش گپتا، سنتوش یادو، جان عالم، محمد اسرار اور ریاض احمدموجود تھے۔
No Comments: