Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

عام آدمی پارٹی کی لیڈر رچنا یادو کے قاتل فرار،خاندان دہشت میں

آپ لیڈروں نے دہلی پولیس کمشنر سے ملاقات کےلئے مانگا ہے وقت

نئی دہلی، 15جنوری(میرا وطن )
عام آدمی پارٹی نے پارٹی کی جدوجہد کرنے والی لیڈررچنا یادو کے قاتلوں کی تاحال گرفتاری نہ ہونے پر دہلی پولیس کے طرزِ عمل اور سنجیدگی پر سوال اٹھائے ہیں۔ اس معاملے میں جلد از جلد قاتلوں کی گرفتار ی کے مطالبے کو لے کر آپ کے دہلی پردیش کنوینر سوربھ بھاردواج نے دہلی پولیس کمشنر سے ملاقا ت کے لیے وقت مانگا ہے، تاہم اب تک انہیں وقت نہیں دیا گیا۔
جمعرات کو سوربھ بھاردواج نے رچنا یادو کی دونوں بیٹیوں کی ایک ویڈیو دہلی پولیس کمشنر کو ایکس ( ٹو ئٹر ) پر ٹیگ کی ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں بیٹیاں ہاتھ جوڑ کر انصاف کی فریاد کرتی نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دہلی پولیس کمشنر سے کہا کہ ہم رچنا یادو کے دن دہاڑے ہوئے بے رحمانہ قتل کے سلسلے میں آپ سے ملاقات کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے شوہر کا قتل دو سال پہلے ہوا تھا۔ وہ اپنے شوہر کے قتل کے مقدمے میں اہم گواہ تھیں۔ ان پر پہلے بھی جان لیوا حملے ہو چکے تھے، لیکن اس کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ یہ دونوں بچیاں انصاف کی فریاد کر رہی ہیں۔ پہلے ان کے والد کا قتل ہوا اور اب ان کی والدہ کو بھی قتل کر دیا گیا ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *