
جامعہ طلبا یونین کے سابق صدر بدرالدین قریشی سمیت جامعہ الومنائی نے پیش کی مبارکباد
نئی دہلی ،11جنوری (میرا وطن )
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے انتہائی فخر اور اعزاز کا لمحہ ہے کہ جامعہ سے وا بستہ ایک سینئر ما ہر تعلیم پروفیسر فرقان قمر کو مسلم مرر کی طرف سے ملک کے 100 متاثر کن افراد کی باو قا ر فہرم ست میں شامل کیا گیا ہے۔ پروفیسر فرقان قمر نے جامعہ کے شعبہ کامرس اور کالج آف مینجمنٹ کے لیے گراں قد ر خدمات انجام دی ہیں، جس نے تدریس، تحقیق اور انتظامیہ کے شعبوں میں ادارے کی سا کھ کو نئی بلند یوں تک پہنچایا ہے۔
پروفیسر فرقان قمر ہندوستان کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک ممتاز ماہر تعلیم، وزنری پالیسی ساز، اور ذہین منتظم ہیں۔ انہوں نے راجستھان یونیورسٹی اور مرکزی یونیورسٹی آف ہماچل پردیش کے وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں اور ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز (اے آئی یو) کے سکریٹری جنر ل کے طور پر ملک کی اعلیٰ تعلیم کو بھی تشکیل دیا ہے۔انہوں نے منصوبہ بندی کمیشن کے تعلیمی مشیر کے طور پر ہندوستان کی اعلیٰ تعلیم کی پالیسیاں بنانے میں کلید ی کردار ادا کیا۔
جامعہ طلبا یونین کے سابق صدر بد ر الدین قریشی نے جاری بیان میں کہا کہ یہ جامعہ برادری کے لیے دہری خوشی اور اجتماعی فخر کی بات ہے کہ اس فہرست میں جامعہ سے وابستہ کئی نامور شخصیات شامل ہیں ۔جامعہ یوتھ فیڈریشن کے صدر سید وصال مہدی ،جامعہ جوہر ڈنر پروگرام کے اہم رکن ندیم الدین چو د ھری ،ندیم احمد ،اسعد چودھری بلو ، ساجد چودھری ،سید محمد کاظم،محمد خالد اور ڈاکٹر عابد حسین نے اس اعزاز کے لئے پروفیسر فرقان قمر کو مبارکباد پیش کی ہے۔
No Comments: