
نئی دہلی، 28دسمبر(میرا وطن )
عام آدمی پارٹی کے پردیش کنوینر سوربھ بھاردواج نے کاغذوں میں چل رہی اٹل کینٹینوں کو لے کر بی جے پی پر حملہ بولا ہے۔ اٹل کینٹینوں کے فیکٹ چیک کے دوران اب شکور بستی اور پنجابی کیمپ میں بھی کاغذوں میں کینٹین چلتی ہوئی پائی گئی ہے۔ آپ نے ان دونوں کینٹینوں میں جاری تعمیراتی کام کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر کے بی جے پی سرکار کے فرضی دعو ¶ں کو بے نقاب کیا ہے ۔ صرف کاغذ وں میں 45اٹل کینٹینوں کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر سور بھ بھاردواج نے کہا کہ شالیمار باغ اور پیتم پورہ کے بعد اب شکور بستی اور پنجابی کیمپ میں بھی اٹل کینٹین محض کاغذوں میں چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے 45اٹل کینٹینوں کا افتتاح کیا تھا۔ حالانکہ سرکارنے افتتاح سے پہلے 100اٹل کینٹینیں کھولنے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن افتتاح کے دن صرف 45اٹل کینٹینوں کی فہرست ہی جاری کی گئی۔ آپ نے اسی دن وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے شالیمار اسمبلی حلقے کے علاوہ پیتم پورہ میں کاغذوں میں افتتاح کی گئی اٹل کینٹینوں کا انکشاف کیا تھا۔ اب ہمارے فیکٹ چیک میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ شکور بستی اور پنجابی کیمپ میں بھی اٹل کینٹین صرف کاغذوں میں ہی چل رہی ہے
No Comments: