
نئی دہلی( میرا وطن )
دہلی کے معروف ” آئی۔سی ۔ایس“ ہوٹل ،جامعہ نگر، نئی دہلی میں حافظ یوسف اعظمی کی جانب سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (بہار) کے نو منتخب اراکین اسمبلی کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بہار پردیش AIMIM کے صدر و رکنِ اسمبلی امور اخترالایمان ،رکن اسمبلی کوچا دھامن سرور عالم، رکن اسمبلی بائیسی جناب غلام سرور عالم اور رکن اسمبلی جوکی ہاٹ ارریا کے جناب مرشد عالم وغیرہ نے بطورِ خاص شریک تھے۔اس کے علاوہ اس تقریب میں سیاسی ،سماجی اور فکری میدان سے تعلق رکھنے والے دیگر ممتاز شخصیات کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقعے پر ایم آئی ایم( بہار) کے اراکین اسمبلی نے اپنے خیالات کا اظہار کیااور عزت افزائی کے لئے حافظ یوسف اعظمی و دیگر حاضرین مجلس کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی باہمی اتحاد ، بھائی چارے، تنظیمی استحکام اور سماجی انصاف جیسے اہم موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔ آخر میں حافظ یووسف اعظمی نے تمام مہمانانِ گرامی اور شرکاءمجلس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
No Comments: