Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اسٹینڈنگ کمیٹی میں بی جے پی کا پیش کردہ بجٹ محض کاغذی اور خالی ہے :آپ 2024-25 کے بجٹ کے باوجود اسکالرشپ کے اخراجات صفر رہے

اسکولوں کے طلباءکو اس بار بھی اسکالر شپ سے محروم نہ کیا جائے:انکش نارنگ

نئی دہلی، 26 دسمبر(میرا وطن )
عام آدمی پارٹی نے اسٹینڈنگ کمیٹی میں بی جے پی کے زیر اقتدار میونسپل کمشنر کے پیش کردہ بجٹ کو محض کاغذی کارروائی اور ہوا ہوائی قرار دیا۔ جمعہ کو ایوان میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر انکش نارنگ نے بجٹ میں بی جے پی کی بیان کردہ کامیابیوں کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے باوجود 2024-25 میں اسکالرشپ کے اخراجات صفر رہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس بار بھی طلباءوظائف سے محروم رہ سکتے ہیں۔ میونسپل اسکولوں میں صرف 4.26 لاکھ طلبہ کو یونیفا رم، اسٹیشنری اور اسکول بیگز کے لیے رقم ملی ہے اور 2.5 لاکھ بچے ابھی تک محروم ہیں۔
انکش نارنگ نے کہا کہ بی جے پی کی سرکار والی ایم سی ڈی 54,623 آوارہ کتوں کی نس بندی اور ویکسینیشن کا دعویٰ کر رہی ہے، لیکن دہلی میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات رک نہیں رہے ہیں۔ اسی طرح آیوشمان مندروں میں ڈاکٹروں، ادویات اور تشخیصی سہولیات کی کمی ہے۔ کیا صرف سائن بورڈ لگانے سے صحت کی خدمات کو تقویت ملے گی؟ دہلی والے مہنگی پارکنگ اور من مانی وصولیوں سے پریشا ن ہیں۔ بی جے پی کی سرکار والی ایم سی ڈی انہیں بتائے کہ انہیں مہنگی پارکنگ سے کب راحت ملے گی۔
اہم باتیں
54,623 آوارہ کتوں کی نس بندی اور ویکسینیشن صرف اس صورت میں ایک کامیابی ہوگی جب دہلی میں کتے کے کاٹنے کے واقعات نہ ہوں
آیوشمان مندروں میں ڈاکٹروں، ادویات اور جانچ کی سہولیات کی کمی ہے۔ بورڈ لگانے سے صحت کی دیکھ بھال مضبوط نہیں ہوتی
آج لوگ مہنگی پارکنگ اور من مانی وصولیوں سے پریشان ہیں۔ بی جے پی کی سرکار والی ایم سی ڈی مہنگی پارکنگ سے کب ریلیف دے گی؟
فضلہ سے توانائی کے پلانٹس کی استعداد بڑھائی جائے، لیکن جن پلانٹس کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا کیا وہ کام کرچکے ہیں؟
اسٹینڈنگ کمیٹی کے بجٹ میں فوری ترامیم کی ضرورت ہے، مفاد عامہ کی ترجیحات کو نظر انداز کیا گیا ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *