Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بچے معاشرے کا عکس ہوتے ہیں۔ ان میں اچھی اقدار کو ابھارنا ہمارا فرض : میئر

دہلی میونسپل کارپوریشن کے اسکول معاشرے کےلئے بہتر کام کر رہے ہیں: یوگیش

نئی دہلی ،26دسمبر (میرا وطن )
دہلی کے میئر سردار راجہ اقبال سنگھ نے آج انڈین ریلوے فائنانس کارپوریشن (آئی آر ایف سی ) کے تعاون سے سکھ بھارت، وکاسیت بھارت پہل کے تحت سول لائنز علاقے میں دہلی میونسپل کارپوریشن کے اسکولوں کو 1580 ڈوئل ڈیسک، 763 کرسیاں اور میزیں اور 1036 پنکھے اور 1,897 ایل ای ڈی لائٹس عطیہ کیں۔
اس موقع پر آئی آر ایف سی کے سی ایم ڈی منوج کمار دوبے ،دہلی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیرپرسن ستیہ شرما، ایجوکیشن کمیٹی کے چیئر مین یوگیش ورما،ڈپٹی چیئر مین امت کھرکھری، سول لا ئنز زون چیئر مین گلاب سنگھ،سول لائنز ایریا کے کونسلرز، ایڈیشنل کمشنر اے نریش ، اے پنکج، آئی آر ایف سی کے ڈائریکٹر فائنانس رندھیر سہا ئے، کسان این جی اوز کے مشیر سنجیو چودھری اور سینئر افسران موجود تھے۔
میئر سردار راجہ اقبال سنگھ نے کہا کہ آئی آر ایف سی کے سی ایم ڈی منوج کمار دوبے دہلی یونیورسٹی کے سابق طالب علم ہیں، اسی وجہ سے ان کا دہلی سے گہرا تعلق اور تعلق کا احساس ہے۔انہوں نے کہا کہ میں خود دہلی یونیورسٹی کا سابق طالب علم ہوں اور ایک کالج کا صدر بھی رہ چکا ہوں۔ میئر نے کہا کہ یہ احساس اس وقت آتا ہے جب انسان خود کچھ کرنا چاہتا ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *