Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

نتن گڈکری سے سیاسی ،سماجی شخصیات سمیت صحافیوں نے ملاقات کی

قومی وسماجی امور سمیت مختلف اہم موضوعات پرکیا گیا تفصیلی تبادلہ خیال

نئی دہلی،25 (میرا وطن)
مرکزی وزیر برائے سڑک نقل وحمل و شاہراہیں نتن گڈکری سے سیاسی اورسماجی شخصیات کے علاوہ صحافیوں نے ملاقات کی ۔ جس میں مولانا آزاد ایجوکیشن فاونڈیشن (حکومت ہند)کے سابق رکن حاجی شیخ عبدالکریم ،بی جے پی اقلیتی شعبہ کے سابق قومی نائب صدرحاجی عاقل قریشی ،سابق سینئر افسر ایم سی ڈی ایس پی رائے،سینئر صحافی خورشید ربانی اور نوجوان صحافی محمدغفران آفریدی شریک ہوئے۔ اس ملاقات کے دوران قومی وسماجی امور سمیت مختلف اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وفد نے نتن گڈکری کو اقلیتی طبقات،سماجی ہم آہنگی،میڈیاکے کردار اورترقیاتی منصوبوں سے متعلق زمینی حقائق سے آگاہ کیا،خاص طورپرملک میں انفراسٹرکچرکی تیز رفتار ترقی، سڑکو ں اورشاہراہوں کے منصوبوں،روزگار کے مواقع اورعام آدمی کی سہولتوں پرگفتگو کی گئی۔اس موقع پر سینئر صحافی خورشید ربانی نے میڈیا کے مثبت کردار پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ ذمہ دارصحافت نہ صرف عوام کی آواز بنتی ہے بلکہ سرکاراورعوام کے درمیان ایک مضبوط پل کا کام بھی انجام دیتی ہے۔
قبل ازیں مرکزی وزیرنتن گڈکری نے وفدکاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سرکارکی اولین ترجیح ملک کی ہمہ جہت ترقی ہے اور انفراسٹرکچر کی مضبوطی کے ذریعے نہ صرف معیشت کو تقویت دی جا رہی ہے بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترقی کے سفر میں تمام طبقات کی شمولیت یقینی بنانا سرکارکاعزم ہے۔ملاقات کے اختتام پر وفد نے نتن گڈکری کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے بامقصد مکالمے جاری رہیں گے،جو ملک کی ترقی اورسماجی ہم آہنگی کے لیے مفید ثابت ہوں گے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *