
نئی دہلی،24دسمبر (میرا وطن )
دہلی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ایم سی ڈی ہیڈ کوارٹر سوک سینٹر میں منعقدہ میٹنگ میں حکمرا ں جماعت کے نمائندوں نے جہاںعوامی مدعوں کو اٹھا کر افسروں کی گھیرا بندی کی ۔ وہیں اپوزیشن لیڈ ر انکش نارنگ نے کہا کہ بی جے پی کی چار انجن والی سرکار آلودگی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے اور لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ دہلی کو حال ہی میں سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے۔
دہلی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرپرسن ستیہ شرما کی صدارت میں بدھ کو ہوئی میٹنگ میں آلودگی پر قابو پانے، آوارہ جانوروں کا مسئلہ، اساتذہ کے تبادلے، پرائیویٹ اسکولوں کی منظوری، اور غیر قانونی طور پر چلنے والے ہوٹلوں، باروں اور ریستورانوں جیسے اہم مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے موجود کونسلرز کی طرف سے دی گئی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا اور متعلقہ افسروں کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ ٹھوس، بروقت اور نتیجہ خیز کارروائی کو یقینی بنائیں۔ دریں اثناانکش نارنگ کے ذریعہ دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی، صفائی کے ناقص نظام، محکمہ تعلیم کے مسائل، آیوش صحت خدما ت کو نظر انداز کرنے اور ایم ٹی ایس کارکنوں کے جائز اور زیر التوا مطالبات کے مسائل کو سختی سے اٹھایا۔
میٹنگ میں چیئر پرسن ستیہ شرما نے کہا کہ دہلی میں غیر قانونی طور پر چلنے والے ہوٹلوں، بارز اور ریستور انوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ کمیٹی کو پیش کی جائے۔ انہوں نے افسرو ں کو ہدایت دی کہ وہ ان اداروں کی واضح طور پر نشاندہی کریں جن کے لائسنسوں کی تجدید کی گئی ہے اور وہ بغیر اجازت یا قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کام کررہے ہیں اور غیر قانونی اداروں کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف زیرو ٹالر نس کی پالیسی اپنائی جائے گی اور شہریوں کی صحت، حفاظت اور سہولت سے متعلق معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی ہوٹلوں، بارز اور ریسٹور نٹس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
پرائیویٹ پرائمری سکولوں کو تسلیم کرنے کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی۔ مزید برآں، کارپوریشن صرف ان اسکولوں کو تسلیم کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنائے گی جو معیار تعلیم کو یقینی بناتے ہوئے قواعد و ضوابط اور معیارات کی تعمیل کرتے ہیں۔ چیئرمین ستیہ شرما نے یہ بھی ہدایت دی کہ متعلقہ افسران میٹنگ میں کونسلروں کے تمام سوالات کے تحریری جوابات پوری ذمہ داری کے ساتھ فراہم کریں، شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جائے۔
اپوزیشن ارکان پروین کمار اور رافعہ عامر نے حکمراں پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ایم سی ڈی کی اس اہم اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ کا مکمل مذاق اڑایا ہے۔ انہوں نے ایک بھی رکن کو مو قع دیے بغیر میٹنگ ختم کردی۔ مزید برآں، بی جے پی نے اپنی خواہش کے مطابق بدعنوانی اور ذاتی فائد ے کے لیے تمام ایجنڈوں کو عجلت میں منظور کرتے ہوئے میٹنگ کو ملتوی کر دیا۔
No Comments: