
نئی دہلی 24 دسمبر (میرا وطن )
جشن جوہر کے موقع پر 25 دسمبر بروز جمعرات کو جوہر میموریل جامعہ المنائی کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسکول گراو ¿نڈ میں کیا جا رہا ہے۔ اس دن بھر جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر چھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جن کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
جشنِ جوہر کمیٹی کے رکن ندیم الدین چودھری نے اس موقع پر بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف کھیلوں کے فروغ کا ذریعہ ہوگا بلکہ المنائی کے درمیان باہمی ربط اور یادگار لمحات کا سبب بھی بنے گا۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کپتانوں میں محمد اظہر، بدر عالم، ندیم بریلوی، رخسار چودھریی، ندیم احمد سیما اور اسد چودھری بلو شامل ہیں۔
کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد مغرب کی نماز کے فوراً بعد نعتیہ مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا، جس کی ججمنٹ فرحت عثمانی اور نیاز فاطمہ انجام دیں گی۔ اس کے بعد جامعہ ترانہ، المنائی کی تقاریر اور انعاما ت کی تقسیم کا پروگرام منعقد ہوگا۔
اس موقع پر جشن جوہر کی کلچرل کمیٹی کے انچارج سید محمد کاظم نے بتایا کہ اس بار اسٹیج پر پیش کیے جانے والے کلچرل پروگرام بھی نہایت شاندار اور یادگار ہوں گے، جو حاضرین کو بھرپور تفریح اور ثقافتی ذوق فراہم کریں گے۔جشن جوہر کے اس جامع پروگرام کے ذریعے کھیل، ادب، ثقافت اور روحانیت کا حسین امتزاج پیش کیا جائے گا، جس سے شرکاءاور ناظرین یکساں طور پر مستفید ہوں گے۔
No Comments: