Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ماحولیاتی تحفظ اور آلودگی پر قابو پانے کے متعلق دہلی کابینہ کے فیصلے

دہلی کے آبی ذخائر کو بحال کرنے کےلئے 100 کروڑ منظور :سرسا

*نئی دہلی، 23 دسمبر(میرا وطن)
دہلی کابینہ نے منگل کو ماحولیاتی تحفظ اور آلودگی پر قابو پانے سے متعلق کئی اہم فیصلوں کو منظوری دی ہے ۔ ان فیصلوں کا مقصد دہلی کو صاف، صحت مند اور آلودگی سے پاک بنانا ہے۔ان فیصلوں کی جانکار ی وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ یہ اقدامات براہ راست فضائی اور آبی آلودگی کے ذرائع پر اثر انداز ہوں گے اور نظام میں دیرپا بہتری لائیں گے۔
کابینہ نے دہلی کے آبی ذخائر کی بحالی کے لیے 100 کروڑ روپے کی منظوری دی۔ دہلی میں کل ایک ایسے آبی ذخائر ہیں اور ان میں سے تقریباً 160 دہلی حکومت کے کنٹرول میں ہیں۔سرسا نے کہا، ’دہلی کے آبی ذخائر کو زندہ کرنا آلودگی پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ اس کام کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ 19 کروڑ روپے پہلے ڈی پی سی سی کے ذریعہ مختص کیے گئے تھے۔ اب، اضا فی 100 کروڑ کے ساتھ، ہدف تمام شناخت شدہ آبی ذخائر کی 100فیصد بحالی حاصل کرنا ہے۔ اسی طرح کی کارروائی ڈی ڈی اے کے ساتھ مل کر کی جائے گی۔کابینہ نے دہلی کے پہلے ای ویسٹ پارک کو بھی منظوری دی جو ہولمبی کلاں میں 11.5 ایکڑ پر تعمیر کیا جائے گا۔ یہ مکمل طور پر سرکلر ماڈل پر مبنی ہوگا، جو صفر فضلہ اور صفر آلودگی کے اصولوں پر عمل پیرا ہوگا۔
انہوں نے کہا، ’یہ ملک کا پہلا جدید ای ویسٹ پارک ہوگا، جو پانی اور ہوا دونوں کو آلودگی سے بچاتا ہے ۔ یہاں استعمال ہونے والے تمام پانی کو ری سائیکل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ پارک دہلی میں صاف ستھرے اور ذمہ دار صنعتی ڈھانچے کی ایک نئی مثال قائم کرے گا۔ایک اور اہم فیصلے میں کا بینہ نے دہلی کی بس خدمات کے آپریشن کو ڈی آئی ایم ٹی ایس سے ڈی ٹی سی کو منتقل کرنے کی منظوری دی ۔ یہ انتظام اگلے مالی سال سے نافذ کیا جائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *