Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مسلمان ایک اللہ کے علاوہ کسی کی پوجا نہیں کرتے۔وطن محبوب ہے ، معبود نہیں

آر ایس ایس جنرل سکریٹری کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر جمعیت علماءہند کا واضح موقف

نئی دہلی ،23 دسمبر (میرا وطن)
جمعیت علماءہند نے راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کےجنرل سکریٹری( سرکاریہ وا ہ)دتاتریہ ہوسبالے کے اس بیان پر سخت تنقید کی ہے جس میںانہوں نے مسلمانوں کو سورج، ندی اور درخت کی پوجا کا مشورہ دیا ہے۔ صدر جمعیت مولانا محمود اسعد مدنینے کہا کہ ہندو اور مسلمان اس ملک میں صدیوں سے ایک ساتھ رہتے آئے ہیں، اور مسلمانوں کا عقیدہ توحید اور ان کا طریقہ عبادت کسی سے ذی شعور سے پو شیدہ نہیں۔ لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ ہوسبالے جیسے تعلیم یافتہ شخص سمیت سنگھ کے دیگر کلیدی عہد وں پر فائز افراد نے آج تک اسلام اور مسلمانوں کو سنجیدگی سے سمجھنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ مولانا مدنی نے واضح کیا کہ توحید( ایک خدا پر ایمان اور صرف اسی کی عبادت) اور عقیدہ رسالت، ا سلا م کے بنیادی ارکان ہیں۔ ان سے بال برابر انحراف کی صورت میں کوئی شخص مسلمان نہیں رہ سکتا۔’ ا س وطن کی مٹی اور فطرت سے محبت اور اس کا تحفظ ‘اور ’اس کی عبادت‘ دو الگ الگ چیزیں ہیں۔عقیدہ توحید پر ایمان رکھنے والے ہندوستانی مسلمانوں کو خدا کے سوا درخت، دھرتی، سورج، سمندر یا ندی کی پوجا کی دعوت دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ سنگھ’ محبوب اور معبود‘ کے درمیان بنیادی فرق کو سمجھنے اور سمجھا نے میں ناکام رہا ہے۔ یہ اس بات کا بھی مظہر ہے کہ سنگھ فکری و عملی طور پر ملک کی رہ نمائی کی اہلیت نہیں رکھتا، یا پھر وہ اس ذمہ داری کو سنجیدگی سے لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیت علماءہند نے ہمیشہ خیرسگالی، مکالمہ اور باہمی احترام کے لیے جہد وجہد کی ہے۔ ہم نے آگے بڑھ کر یہ کوشش کی کہ سنگھ اور دیگر ہندوتوا وادی عناصر کے ذہنوں میں اسلام اور مسلما نوں کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جائے۔ اس سلسلے میں ماضی میں سابق سرسنچا لک کے ایس سدرشن وغیرہ سے مذاکرات بھی ہوئے اور آج بھی اس کی دعوت دیتے ہیں اور مذاکرہ کے لیے تیار ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *