سری نگر: جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں سکیورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ملی ٹینٹوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ تصادم کولگام کے بہی باغ پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے کدر گاؤں میں ہوا۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
فوج کی چنار کور نے تصدیق کی ہے کہ یہ آپریشن ایک خاص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ملی ٹینٹ علاقے میں سرگرم تھے۔ جیسے ہی فوج نے مشکوک حرکات نوٹ کیں، ملی ٹینٹوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر فورسز نے موثر جوابی کارروائی کی۔
یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب وادی میں حالیہ دنوں میں ملی ٹنسی دیکھنے میں آئی ہیں۔ دو ماہ قبل جموں کے اکھنور علاقے میں بھی اسی طرح کا ایک آپریشن کیا گیا تھا، جس میں تین ملی ٹینٹ مارے گئے تھے۔ اس وقت ملی ٹینٹوں نے فوج کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا۔
اس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کو ملی ٹینٹوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا تھا۔ اس کے بعد فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر کے باقی ماندہ ملی ٹینٹوں کا تعاقب کیا۔
کولگام میں جاری موجودہ آپریشن کے تحت علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی جاری ہے تاکہ کسی بھی ملی ٹینٹ کو گرفتار یا ہلاک کیا جا سکے۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ اس طرح کے آپریشن ملی ٹینٹوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو قابو میں رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔
No Comments: