قومی خبریں

خواتین

منیش سسودیا کو پولیس اسٹیشن میں حاضری سے راحت

سپریم کورٹ نے آبکاری پالیسی معاملے سے جڑے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی شرائط کی تبدیلی کو منظوری دے دی

دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالہ معاملے میں ملزم اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت مل گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے آبکاری پالیسی معاملے سے جڑے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی شرائط کی تبدیلی کو منظوری دے دی ہے۔ اس طرح اب سسودیا کو ہفتہ میں دو بار پولیس اسٹیشن جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ حالانکہ عدالت نے سسودیا کو کہا ہے کہ وہ مستقل طور سے ٹرائل میں شامل ہوں۔ چھوٹ ملنے کے بعد سسودیا نے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد عآپ رہنما منیش سسودیا نے اپنے ‘ایکس’ اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ ساجھا کیا، جس میں انہوں نے لکھا ہے “معزز سپریم کورٹ کا تہہ دل سے شکریہ، جس نے ضمانت کی شرائط کو ہٹا کر راحت فراہم کی ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف عدلیہ پر میرے یقین کو مزید مضبوط کرتا ہے بلکہ ہمارے آئنی اقدار کی مضبوطی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ میں ہمیشہ عدلیہ اور آئین کے تئیں اپنے فرائض کا احترام کرتا رہوں گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *