قومی خبریں

خواتین

ڈونالڈ ٹرمپ کی فتح پر سینئر کانگریس لیڈر منی شنکر ائیر مایوس

کہا :امریکہ کی قیادت ایک ایسا شخص کرے گا جو 34 الگ الگ معاملات میں قصوروار ٹھہرایا گیا ہے

نئی دہلی: امریکہ کے حالیہ انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ کے جیتنے پر سینئر کانگریس لیڈر منی شنکر ائیر نے مایوسی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کو مشکوک کردار کا حامل شخص قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ اس سے وزیر اعظم نریندر مودی کی شبیہ پر بھی اثر پڑے گا۔ انہوں نے ڈیموکریٹ لیڈر کملا ہیرس کو کم وقت دیے جانے کی بات کہی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ائیر نے کہا کہ ٹرمپ کو نہیں جیتنا چاہیے تھا۔ائیر نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ اتنے طاقتور ملک کی قیادت ایک ایسا شخص کرے گا جو 34 الگ الگ معاملات میں قصوروار ٹھہرایا گیا ہے اور جس نے طوائفوں سے تعلقات بناکر اور اپنے گناہوں کو چھپانے کے لئے روپے دے کر بدنامی کروائی۔ مجھے نہیں لگتا کہ ایسے کردار کا شخص اپنے ملک یا دنیا کے لئے اچھا ہے۔ میڈیا کے مطابق، امریکہ میں صدارتی انتخاب میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد اسٹریٹجک امور کے ماہرین نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے لیکن درآمد کی جانے والی اشیاء پر ٹیرف لگانے جیسے کچھ مسائل پر عدم اطمینان کی صورتحال ہو سکتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *