قومی خبریں

خواتین

حماس رہنما یحییٰ شنوار کی شہادت کی تصدیق

خلیل الحیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یحییٰ الشنوار نے دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کردی

غزہ سٹی : حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ الشنوار غاصب اسرائیلی افواج کے ساتھ 17 اکٹوبر کو معرکہ آرائی کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے۔ رفح کے علاقے تل السلطان میں اس مسلح تصادم میں حماس کے بہادر کمانڈر کی شہادت کی تصدیق خلیل الحیہ، جو حماس کے سیاسی بیورو کے رکن ہیں، انہوں نے جمعہ کے روز کی۔ خلیل الحیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یحییٰ الشنوار نے دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔
وہ ایک بہادر مجاہد تھے جو شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے اور انہوں نے زندگی کی آخری سانس بھی فلسطینی قوم اور اسلامی تحریک مزاحمت کے لیے لڑتے ہوئے لی۔
حماس نے ایک سرکاری بیان میں یحییٰ السنوار، المعروف‘‘ابو ابراہیم’’، کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہیں عظیم قومی ہیرو قرار دیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *