قومی خبریں

خواتین

سنجولی مسجد کی منزلیں گرانے کے حکم کو چیلنج کر نے کافیصلہ

شملہ: آل ہماچل مسلم آرگنائزیشن شملہ میں واقع سنجولی مسجد کی تین غیر قانونی منزلوں کو گرانے کے میونسپل کارپوریشن کمشنر کورٹ کے حکم کو چیلنج کرے گی۔آل ہماچل مسلم آرگنائزیشن نے کہا کہ ان احکامات کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔ تنظیم کے قائدین نے اس سلسلے میںکلبلو گنج مسجد میں میٹنگ کی۔تنظیم کے ریاستی ترجمان نزاکت علی ہاشمی نے کہا کہ یہ معاملہ مختلف تنظیموں کے دباؤ کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے ۔ دباؤ میں آکر سنجولی مسجد کی کمیٹی نے خود میونسپل کارپوریشن کو غیر قانونی تعمیرات گرانے کے لیے درخواست دی۔ اس درخواست کی بنیاد پر کمشنر نے اپنا فیصلہ سنایا۔ ترجمان ہاشمی نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ حقائق سے بالاتر ہے ۔ مسجد وقف بورڈ کی زمین پر تعمیر کی گئی ہے ۔ یہ گزشتہ 125 برسوں کے ریونیو ریکارڈ میں بھی موجود ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *