قومی خبریں

خواتین

ہریانہ میں 1031 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند

جموں و کشمیر کے بعد ہریانہ میں بھی اسمبلی انتخاب آج انجام پذیر ہو گیا۔ ہریانہ کی 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے آج ایک ہی مرحلہ میں ووٹ ڈالا گیا اور اس کے ساتھ ہی 1031 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں بند ہو گیا۔ اب جموں و کشمیر اسمبلی انتخاب کے نتائج کے ساتھ ساتھ 8 اکتوبر کو ہریانہ اسمبلی انتخاب کے نتائج بھی برآمد ہوں گے۔ یعنی 8 اکتوبر تک مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر اور ریاست ہریانہ کے اسمبلی انتخابات میں کھڑے سبھی امیدواروں کی دھڑکنیں تیز رہنے والی ہیں۔
ہریانہ اسمبلی انتخاب میں ہفتہ کے روز خبر لکھے جانے تک 61.50 فیصد ووٹنگ کی اطلاع ہے۔ چیف الیکشن کمشنر ہریانہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر مطلع کیا ہے کہ ہریانہ میں ریکارڈ 61.50 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں اور اس میں کچھ اضافہ کا امکان ہے، کیونکہ کچھ پولنگ بوتھ سے ووٹوں کا حتمی فیصد آنا باقی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *