Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ہندوستانی اولمپک دستے سے وزیر اعظم کی ملاقات

خاتون شوٹر منو بھاکر نے مودی کو اپنا پستول اور میڈل دکھایا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کے بعد ہندوستانی اولمپک دستے کے کھلاڑیوں سے ملاقات اور بات چیت کی۔ آج یہاں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر مودی نے ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں، خواتین نشانے باز منو بھاکر، سربجیت سنگھ اور سواپلن کسالے وغیرہ سے ملاقات کی۔
اس دوران ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی ہاکی اسٹکس، پی آر سریجیش کی جرسی اور اپنے تمغے دکھائے۔ خاتون شوٹر منو بھاکر نے وزیراعظم کو اپنا پستول اور میڈل دکھایا۔ اس کے ساتھ سربجیت سنگھ اور سواپلن کسلے نے بھی وزیراعظم کو اپنے تمغے دکھائے۔ اس کے بعد وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور کھلاڑیوں نے اپنے تجربات ان کے ساتھ شیئر کئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *