کابل: افغان طالبان کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے تین سال مکمل ہونے پر دارالحکومت کابل میں فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جہاں مقامی طور پر تیار کردہ بم، فائٹر ایئر کرافٹ اور انسانی طاقت کو پریڈ کا حصہ بنایا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق 14 اگست کے روز منعقد پریڈ میں طالبان سیکیورٹی فورس کی جانب سے سوویت دور کے ٹینکوں اور بگرام میں امریکی ایئر بیس میں موجود آرٹلری کو بھی پریڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
اس موقع پر چینی اور ایرانی سفارتکاروں کی جانب سے بھی شرکت کی گئی تھی، جبکہ تقریب میں ہزاروں افراد موجود تھے۔سابق امریکی ایئر بیس بگرام 2 دہائیوں تک جاری رہنے والے طالبان مخالف آپریشن میں امریکہ کے لیے اہم بیس سمجھی جاتی تھی
عالمی فورسز کے خلاف جنگ میں مقامی طور پر بنائے گئے بموں کو لے جانے والی موٹرسائیکز جن کے ساتھ پیلے رنگ کے جیری کینز بھی موجود ہوتے ہیں، انہیں بھی پریڈ میں شامل کیا گیا تھا۔اسی پریڈ کی تقریب میں امریکی ساختہ فوجی گاڑیاں بھی شامل تھی، جن پر افغان طالبان کے حکام اپنے ملک کا سفید رنگ کا جھنڈا لیے موجود تھے، جس پر کل طیبہ موجود ہے۔
No Comments: