Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آئی ایم اے صدر کواپنے پیسے سے معافی نامہ شائع کرنے کی ہدایت

ڈاکٹر اشوکن نے ایلوپیتھی پریکٹیشنرز کے خلاف سپریم کورٹ کے مشاہدات کو افسوس ناک قرار دیا تھا

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے صدر ڈاکٹر آر وی اشوکن سے کہا کہ انہیں اپنے تضحیک آمیز بیانات کے لیے تمام بڑے اخبارات میں معافی نامہ شائع کرنا ہوگا اور اس کے اخراجات انہیں خود برداشت کرنا ہوں گے۔ایک میڈیا تنظیم کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر اشوکن نے پتنجلی کے گمراہ کن اشتہارات کیس میں ایلوپیتھی پریکٹیشنرز کے خلاف سپریم کورٹ کے مشاہدات کو افسوس ناک قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تبصرے انتہائی مبہم اور غیر معیاری تھے، جس سے ڈاکٹروں کا حوصلہ ٹوٹ گیا۔
جسٹس ہیما کوہلی کی سربراہی والی بنچ نے کارروائی ملتوی کرتے ہوئے آئی ایم اے کے سربراہ سے کہا کہ وہ اپنے خرچ پر معافی نامہ شائع کریں نہ کہ آئی ایم اے کے فنڈز سے، انہیں توہین عدالت کی کارروائی سے بری ہونے کے لیے اقدامات کرنے کا وقت دیا جائے۔اس سے قبل کی سماعت میں سپریم کورٹ نے آئی ایم اے کی ماہانہ میگزین اور اس کی سرکاری ویب سائٹ میں اشوکن کی طرف سے جاری معافی کا نوٹس لیا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *