نئی دہلی :ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بدھ (31 جولائی) کو حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس تلخ اور المناک واقعہ کے بعد بدلہ لینا ہمارا فرض ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو مجرم اور دہشت گرد قرار دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ہماری سرزمین میں ہمارے پیارے مہمان کو شہید کرکے اسرائیل نے اپنے لیے سخت سزا کا انتظام کر لیا ہے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے آفیشل اکاؤنٹ پر اس تعلق سے کئی پوسٹ کیے ہیں۔ ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ اس تلخ اور المناک واقعہ کے بعد جو اسلامی جمہوریہ کی سرحدوں میں پیش آیا ہے، اس کا بدلہ لینا ہمارا فرض ہے۔ ایک دوسرے پوسٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ مجرم، دہشت گرد صیہونی حکومت نے ہماری سرزمین میں ہمارے پیارے مہمان کو شہید کرکے ہمیں رنج وغم دیا۔ اس نے اپنے لیے سخت ترین سزا کا انتظام کر لیا ہے۔
No Comments: