قومی خبریں

خواتین

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ اسرائیلی حملے میں شہید

ایرانی میڈیا کے ذریعے پاسداران انقلاب کے حوالے سے خبر کی تصدیق

تہران: حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اپنی رہائش گاہ پر اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔یہ اطلاع آج فلسطینی تحریک حماس نے دی۔ حماس نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ،’’اسلامی مزاحمتی تحریک حماس ہمارے عظیم فلسطینی عوام کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کرتی ہے… تحریک کے سربراہ اسماعیل ہنیہ… ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد تہران میں اپنی رہائش گاہ پر غدار صہیونی (اسرائیلی) حملے میں شہید ہو گئے ۔‘‘
فلسطینی تنظیم حماس نے آج بدھ کے روز اعلان میں بتایا ہے کہ تنظیم کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ جاں بحق ہو گئے ہیں۔ایرانی میڈیا نے پاسداران انقلاب کے حوالے سے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت تہران میں ہوئی۔غیرملکی رپورٹ کے مطابق تہران میں ہنیہ کی قیام گاہ پر مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے حملہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک میزائل کے ذریعے ہنیہ کے جسم کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔اس کارروائی میں اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ان کے ساتھی وسیم ابو شعبان میں جاں بحق ہوئے ہیں۔حماس کے سربراہ کو آخری بار تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں دیکھا گیا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *