نئی دہلی :آج 31 جولائی ہے اور آج انکم ٹیکس ریٹرن یعنی آئی ٹی آر داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ رواں مالی سال کے لیے اب تک تقریباً 6 کروڑ لوگ اپنا انکم ٹیکس ریٹرن داخل کر چکے ہیں۔ آئی ٹی ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں محکمہ انکم ٹیکس نے توسیع میں کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے، اس لیے اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج کے بعد آئی ٹی ریٹرن داخل کرنے والوں کو جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔
محکمہ انکم ٹیکس نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی مقرر کی ہے اور وہ آج ختم ہو رہی ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق منگل (30 جولائی) کو ریونیو سکریٹری سنجے ملہوترا نے کہا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے لیے تقریباً 6 کروڑ لوگوں نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کیے گئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ مالی سال 2022-23 کے لیے 8.61 کروڑ آئی ٹی آر فائل ہوا تھا۔ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے قانون کے مطابق اگر آخری تاریخ تک ریٹرن داخل نہیں کیا جاتا ہے تو اس کے بعد جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔
No Comments: