قومی خبریں

خواتین

ممبئی میں طوفانی بارش سے عام زندگی مفلوج،تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

لوکل ٹرینیں مکمل طور پر بند ہوگئیں اور طویل مسافت والی کئی ٹرینوں کوبھی منسوخ کردیاگیا

ممبئی: ممبئی میں نصف شب سے جاری طوفانی بارش سے عام زندگی متاثر،تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیاہے۔جبکہ ممبئی کی لائف لائن لوکل ٹرینیں مکمل طور پر بند ہوگئیں اور طویل مسافری ٹرینوں کو منسوخ کردیاگیاہے، جن میں پونے ممبئی کے درمیان دکن کوئین بھی شامل ہے،دفتر موسمیات کے مطابق شہر میں چھ گھنٹے میں ریکارڑ300 ملی میٹربارش ہوئی اور ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ہائی الرٹ کااعلاکردیاہے۔مہاراشٹر اسمبلی کاکام کاج متاثرہواہے اور ایوان کی کارروائی دوپہر تک ملتوی کی گئی۔واضح رہے کہ شہر میں جگہ جگہ سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں اور پٹریوں پر پانی جمع ہونے سے ٹرینیں نہیں چلی اور دوپہر میں کئی روٹ پر خدمات کو حال کیاگیاہے۔ممبئی میں موسلا دھار بارش سے ٹرین سروس متاثرہوئیں، اسکول، کالج بندکرفیئے گئے ہیں ، ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں شدید بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر پانی جمع ہوگیا ہے اور مضافاتی ٹرین خدمات متاثر ہوئی ہیں۔
شہر کے کچھ علاقوں میں پیر کی صبح 1 بجے سے صبح 7 بجے تک چھ گھنٹوں کے اندر 300 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی ) نے ممبئی، تھانے، پالگھر اور کونکن پٹی کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔وکرولی کے ویر ساورکر مارگ میونسپل اسکول اور ایم سی ایم سی آر پوائی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی کیونکہ 315 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔شہر بھر سے آنے والے مناظر میں لوگوں کو کمر کمرگہرے پانی میں گھومتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور ممبئی کی سڑکوں پر بمپر سے بمپر گاڑیوں کی قطار لگی ہوئی تھی۔ شہر بھر کے تمام سرکاری، نجی اور میونسپل ا سکولز اور کالجز بند کر دیے گئے ہیں۔ولے پارلے کے قریب ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک کی رفتار کم ہوگئی کیونکہ ممبئی شہر میں شدید بارش ہوئی۔ممبئی کے وسطی علاقے اور مضافاتی علاقوں میں پانی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں گھس گیاہے۔ممبئی یونیورسٹی نے آج ہونے والے امتحان 13 جولائی تک ملتوی کردیاہے۔مہاراشٹر بھر میں بھی کوکن،مغربی خطہ ،ودربھ اور مراٹھواڑہ جیسے خطوں میں موسلادھار بارشوں نے عام زندگی مفلوج ہوئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *