قومی خبریں

خواتین

پُوری میں سالانہ رتھ یاترا کے دوران بھگدڑ،ایک ہلاک،پانچ ذخمی

پانی کی کمی اور دم گھٹنے کی وجہ سے 300 سے زیادہ عقیدت مندوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا

پوری: اوڈیشہ کی تیرتھ نگری پوری میں جگن ناتھ مندر میں اتوار کو بھگوان جگن ناتھ ان کے بڑے دیوتا بلودرا اور ان کی بہن دیووئی سبھدرا کی سالانہ رتھ یاترا کے دوران بھگدڑ میں ایک عقیدت مند کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک شدید زخمی بتایا جارہاہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھگوان بلبھدر کے تال دھوج کے رتھ کو کھینچنے کے لیے عقیدت مندوں کے درمیان مقابلہ ہو رہا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ بھگدڑ ہندی اسکول کے قریب ہوئی، جہاں ایک 60 سالہ شخص بے ہوش ہوگیا۔ اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
بھگدڑ میں زخمی ہونے والے پانچ دیگر عقیدت مندوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ، رتھ یاترا کے تین کلو میٹر طویل بڈانڈانڈہ ر مارگ (جو حقیقت میں بڑے پیمانے پرلوگوں کے سیلاب میں تبدیل ہو گیا تھا) پر زیادہ رطوبت کی وجہ سے پانی کی کمی اور دم گھٹنے کی وجہ سے 300 سے زیادہ عقیدت مندوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی بروقت کارروائی کے باعث بھگدڑ میں جانی نقصان کم سے کم ہوا ہے۔ درحقیقت ہاتھرس میں بھگدڑ میں ہلاکتوں کے واقعہ کے بعد انتظامیہ نے مزید احتیاطی تدابیر اختیار کی تھیں۔قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کے ہاتھرس کے پھولرائی مغل گڑھی گاؤں میں بھولے بابا کے ستسنگ کے بعد جو بھگدڑ مچی تھی اس میں 121 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *