قومی خبریں

خواتین

سینٹ اسٹیفنس کالج میں عربی، اردو اور فارسی کے پارٹ ٹائم کورسزمیں داخلے جاری

دیگر غیر ملکی زبانوں کے مقابلے عربی، اردو اور فارسی زبان سیکھنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے کفایتی فیس مقرر

نئی دہلی: سینٹ اسٹیفنس کالج دہلی یونیورسٹی میں عربی، اردو اور فارسی کے پارٹ ٹائم کورسیز سرٹیفیکیٹ، ڈپلوما اور اڈوانسڈ ڈپلوما میں داخلے کے لیے آن لائن فارم بھرنے کا سلسلہ جاری ہے ، داخلے فارم آن لائن جمع کرنے کی آخری تاریخ 19 جولائی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سینٹ اسٹیفنز کالج دہلی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر شمیم احمد ، شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی کے سابق صدر پروفیسر ولی اختر مرحوم اور موجودہ صدر شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی پروفیسر سید حسنین اختر کی غیر معمولی جد و جہد کے سبب مذکورہ کالج میں عربی کے پارٹ ٹائم کورسز کی تدریس کا سلسلہ شروع ہوا۔پروفیسر سید حسنین اختر ڈی یو کے دیگر کالجز میں بھی عربی کو اختیاری مضمون کے طور پر سلیبس میں شامل کرانے کی جدو جہد کر رہے ہیں، تاکہ عربی پڑھنے اور پڑھانے والوں کا دائرہ وسیع ہو۔
واضح ہو کہ اس کالج میں دیگر غیر ملکی زبانوں کے مقابلے عربی، اردو اور فارسی زبان سیکھنے کے لیے خواہشمند طلبہ وطالبات کے لیے کفایتی فیس مقرر کی گئی ہے۔کالج کے شعبہ اردو کے پروفیسر ڈاکٹر شمیم احمد ، اور شعبہ عربی ڈی یو کے استاذ ڈاکٹر مجیب اختر نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ مذکورہ کورسیز میں آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ 19 جولائی ہے۔ انھوں نے خواہشمند طلبہ وطالبات سے گزارش کی ہے کہ مقررہ وقت کے اندر داخلہ فارم جمع کر دیں، تا کہ داخلے میں کسی طرح کی دشواری نہ ہو۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *