کینبرا: چار فلسطین حامیوں کا گروپ کل کینبرا میں پارلیمنٹ ہاؤز کی چھت پرچڑھ گیا جہاں انہوں نے عمارت کی چھت سے بیانرس لٹکادئیے جن میں حکومت پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیاگیا۔چھت سے اترنے کے بعد آسٹریلین فیڈرل پولیس اور آسٹریلین کیپٹل ٹیریٹوری پولیس کے عہدیداروں نے آج صبح 11بج کر45منٹ (مقامی وقت)پر انہیں حراست میں لے لیا۔
پولیس نے اپنے ایک بیان میں توثیق کی کہ 3مردوں اور ایک خاتون کو گرفتارکرلیاگیا ہے اور توقع ہے کہ ان پر بلااجازت داخل ہونے کے الزامات عائد کئے جائیں گے۔نائب وزیراعظم اور وزیردفاع رچرڈ مارلس نے پارلیمنٹ ہاؤز کے اندر ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج کرنے کی جگہ نہیں ہے جہاں دوسروں کی زندگی خطرہ میں پڑسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں یا عمارتوں کی شبیہ بگاڑنے کا نام احتجاج نہیں۔ اس وقت احتجاجی چھت پر ہی تھے۔ یہ احتجاج وفاقی پارلیمنٹ کے اجلاس کے آخری دن کیاگیا۔
No Comments: