قومی خبریں

خواتین

مہاراشٹر میں قانون ساز کونسل کے انتخابات میں ادھوٹھاکرے کا جلوہ

شیو سینایوبی ٹی کو دو سیٹیں اور بی جے پی اور شیوسینا (شندے) کو 1-1 سیٹ ملی

ممبئی :مہاراشٹر میں چار سیٹوں پر ہوئے قانون ساز کونسل کے انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو گیا ہے۔ مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے بعد ایک بار پھر شیوسینا یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے حکمراں محاذ مہایوتی پر بھاری پڑ گئے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینایوبی ٹی نے قانون ساز کونسل کی کل چار میں سے دو سیٹیں جیت لی ہے جبکہ بی جے پی اور شیوسینا (شندے) کو 1-1 سیٹیوں پر کامیابی ملی ہے۔
ممبئی گریجویٹ، ممبئی ٹیچر الیکشن میں شیو سینا-یو بی ٹی کے امیدوار انیل پرب اور جے ایم ابھینکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ کوکن گریجویٹ سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار نرنجن ڈاؤ کھرے اور ناسک ٹیچر سٹ سے شیوسینا (شندے گروپ) کے امیدوار کشور دراڈے نے کامیابی حاصل کی ہے۔ قانون ساز کونسل کے اس انتخاب میں اجیت پوار کی این سی پی اور راج ٹھاکرے نے بھی امیدوار کھڑے کیے تھے لیکن دونوں پارٹیاں ایک بھی سیٹ پرکامیاب نہیں ہو سکیں۔
ممبئی گریجویٹ، کوکن گریجویٹ، ممبئی ٹیچرس اور ناسک ٹیچرس کے حلقوں میں 26 جون کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس میں 1,43,297 ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا، جن میں سے 1,32,071 ووٹ درست پائے گئے۔ شیو سینا-یو بی ٹی کے لیڈر انیل پرب نے پیر کو ممبئی کے گریجویٹ حلقہ سے مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے انتخاب میں بی جے پی کی کرن شیلار کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ پرب کو 44,784 ووٹ ملے جبکہ شیلار کو 18,772 ووٹ ملے۔ ڈالے گئے کل ووٹوں میں سے 64,222 ووٹ درست پائے گئے اور جیتنے کا کوٹہ 32,112 ووٹ تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *