چنئی :مردوں کی ٹیم کے ساتھ ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم بھی ملک کا نام روشن کر رہی ہے۔ خصوصاً سلامی بلے باز شفالی ورما نے تو آج کمال کر دیا جب جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن خاتون کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ڈبل سنچری بنا کر سبھی کو حیران کر دیا۔
آج چنئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف شفالی ورما نے پہلے تو اپنے کیریئر کی پہلی سنچری لگائی، اور پھر تیزی کے ساتھ دوہری سنچری لگا کر ہندوستانی خاتون کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام درج کیا۔ شفالی نے محض 194 گیندوں پر 200 رن مکمل کیے، حالانکہ اس کے بعد جلد ہی وہ 197 گیندوں پر 205 رن بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔ اس دوران انھوں نے 8 چھکے اور 23 چوکے لگائے۔ انھوں نے آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ کا ریکارڈ توڑا جنھوں نے 2024 میں ہی فروری ماہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہی کھیلتے ہوئے 248 گیندوں میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔ اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ آسٹریلیائی کھلاڑی کے ہی نام تھا جب کیرن رالٹن نے 2001 میں انگلینڈ کے خلاف 306 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔
No Comments: