قومی خبریں

خواتین

زرعی اراضی نہ لکھنے پر بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

پی وینکٹیشورلو نامی شخص نے اپنی دو بیٹیوں کو بھی مار ڈالا

حیدرآباد: زرعی اراضی کو اپنے نام نہ کرنے پر ایک شخص نے اپنی ماں اور دو بیٹیوں کا قتل کر دیا۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع کھمم کے گوپال پیٹ میں پیش آیا۔ملزم کی شناخت پی وینکٹیشورلو کے طورپر ہوئی ہے۔وہ زرعی اراضی اپنے نام کرنے کیلئے اپنی ماں سے مطالبہ کررہاتھا تاہم ماں ایسانہیں کررہی تھی جس پر وہ کافی برہم تھا۔اسی برہمی کے عالم میں اس نے اپنی ماں 60سالہ بچماں کا گلاگھونٹ دیا۔ساتھ ہی اس نے اپنی دوبیٹیوں 10سالہ نیرجا اور6سالہ جھانسی کا بھی قتل کردیا اور فرارہوگیا۔
مقامی افراد نے بتایا کہ وینکٹیشورلو کئی سالوں سے ماں سے مطالبہ کررہاتھا کہ زرعی اراضی اس کے نام کی جائے۔مقامی افرادکی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور ایک معاملہ درج کرکے جانچ شرو ع کردی۔وینکٹیشورلو نے دو سال پہلے اپنی بیوی کا بھی قتل کردیاتھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *