قومی خبریں

خواتین

حزب اللہ کا اسرائیل پر حملہ ۔اسرائیل کی بھی جوابی کاروائی

کسی کا کچھ خاص نقصان نہیں لیکن جنگ میں شدت کا اندیشہ

یروشلم: لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کی جانب تقریباً 35 راکٹ داغے جبکہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے کیے، اسرائیلی فوج کے حوالے سے خبر رساں ژنہوا نیوز اکی خبر کے مطابق کہ راکٹوں نے شہر صفد اور شمالی اسرائیل کے دیگر کمیونٹیز میں فضائی حملے کے سائرن بجائے، لیکن کوئی زخمی نہیں ہوا۔
اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ اسرائیلی دفاعی فورسز نے جنوبی لبنان میں راکٹ لانچروں اور حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایاہے۔بیان کے مطابق اس سے قبل پیر کے روز، اسرائیل نے جنوبی لبنان کے دیہات آرزون اور اودیسہ کو نشانہ بنایا تھا ، جہاں حزب اللہ کے جنگجو موجود تھے۔غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز کے ایک دن بعد 8 اکتوبر 2023 سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری سرحد پار لڑائی میں دونوں کی جانب سے حملہ اور جوابی حملہ تازہ ترین ہےاور اس میں شدت کے اندیشے سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *