قومی خبریں

خواتین

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلے میں 102سیٹوں پر پولنگ کا عمل مکمل

مغربی بنگال میں سب سے زیادہ اور بہار میں سب سے کم پولنگ۔1625 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند

نئی دہلی :لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلے میں شام 6 بجے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ پہلے مرحلہ میں 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ہیں اور اب مجموعی طور پر 1625 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں بند ہو گیا ہے۔ فی الحال ڈالے گئے ووٹ کا حتمی فیصد سامنے نہیں آیا ہے، لیکن مجموعی طورپر 63 سے زائد ووٹنگ کی خبرہے ۔پہلے مرحلہ کی ووٹنگ ختم ہو چکی ہے اور 102 لوک سبھا سیٹوں پر کھڑے ہوئے 1625 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ اب 4 جون کو سامنے آئے گا۔ تشدد کے کچھ واقعات کا سامنا کرنے والی ریاست مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 77.57 فیصد ووٹنگ ہوئی ہےجبکہ بہار میں سب سے کم تقریبا پچاس فیصد ووٹنگ کی خبرسامنے آئی ہے۔
اس درمیان منی پور کے امپھال واقع موئرنگ کمپو ساجیب اوانگ لیکائی میں ایک پولنگ سنٹر پر نامعلوم بدمعاشوں کے ذریعہ گولی باری اور تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ موئرانگ کمپو کی بلاک سطح افسر ساجیب سربالا دیوی نے بتایا کہ اچانک یہاں دو لوگ پہنچے اور کانگریس و بی جے پی کے پولنگ ایجنٹس کے بارے میں پوچھا۔ وہ کانگریس ایجنٹ کا ہاتھ پکڑ کر باہر لے گئے۔ پھر دو لوگوں نے کار کے اندر سے گولیاں چلائیں جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *