Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

شہزادہ ولیم مشرق وسطیٰ میں تنازعات کی وجہ سے پریشان

خطے میں انسانی امداد فراہم کرنے کے ذمہ دار اداروں سے ملاقات کامنصوبہ

لندن: برطانوی تخت کے وارث (ولیعہد) شہزادہ ولیم کے دفتر نے منگل کے روز کہا ہے کہ وہ غزہ اور مشرق وسطیٰ میں تنازعات کی وجہ سے پیدا ہونے والے اپنے “انسانی مصائب کے اعتراف” کی عکاسی کرنے کیلئے متعدد سرگرمیاں کریں گے اور کشیدگی میں کمی لانے کیلئے مختلف پہلوؤں پر کوششیں کی جائیں گی۔کینسنگٹن پیلس نے کہا کہ اکتالیس سالہ شہزادہ ولیم خطے میں انسانی امداد فراہم کرنے کے ذمہ دار اداروں اور افراد سے ملاقات کریں گے اور زمینی صورتحال کے بارے میں ان سے بریفنگ لیں گے۔پرنس آف ویلز نفرت اور یہود دشمنی سے نمٹنے کیلئے کام کرنے والے وجوانوں سے بات کرنے کیلئے ایک عبادت گاہ کا دورہ کریں گے۔ 2018ء میں شہزادہ ولیم برطانوی شاہی خاندان کے سینیر ارکان کا پہلے فرد ہیں جنہوں نے اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا سرکاری دورہ کیا تھا۔اپنے والد کنگ چارلس کے ساتھ جو اس وقت کینسر کے علاج کے دوران سرکاری عوامی فرائض سے غیر حاضر ہیں ولیم سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کچھ ہائی پروفائل مصروفیات کریں گے۔ ان کی اہلیہ کیٹ بھی پیٹ کی سرجری سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔
ولیم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ شہزادہ اور شہزادی 2023ء کے آخر میں پیش آنے والے واقعات سے گہری تشویش میں ہیں اور تمام متاثرین، ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو صورت حال پر نظر رکھنے کی تاکید کرتے ہیں۔جنگ گذشتہ اکتوبرمیں اس وقت شروع ہوئی جب حماس کے عسکریت پسندوں نے جنوبی اسرائیل پر دھاوا بولا، جس میں 1,200 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔ 253 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ کنگ چارلس نے اسے “دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائیاں” قراردیا تھا۔اس کے بعد سے فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں 29,000 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *