قومی خبریں

خواتین

وشنو دیو سہائے ہوں گے چھتیس گڑھ کے نئے وزیراعلیٰ

مبصرین کی موجودگی میں منعقد بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں فیصلہ

رائے پور: وشنو دیو سہائے چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ یہ فیصلہ اتوار کو بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں کیا گیا۔ پہلے ہی یہ اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ اگر بی جے پی 2003 سے 2018 تک تین بار وزیر اعلیٰ رہ چکے رمن سنگھ کو نہیں منتخب کرتی ہے، تو وہ کسی او بی سی (دیگر پسماندہ طبقے) یا قبائلی برادری سے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرے گی اور ایسا ہی ہوا۔ ریاست کے اگلے وزیر اعلیٰ سے متعلق غیر یقینی صورتحال کو ختم کرتے ہوئے بی جے پی کے 54 نو منتخب ایم ایل ایز کی اہم میٹنگ میں وشنو دیو سہائے کے نام کو منظوری دی گئی۔
بی جے پی کی مرکزی قیادت کی طرف سے بھیجے گئے تینوں مبصرین، مرکزی وزراء ارجن منڈا اور سربانند سونووال اور پارٹی جنرل سکریٹری دشینت کمار گوتم بھی رائے پور میں پارٹی ہیڈکوارٹر کشابھاو ٹھاکرے کمپلیکس میں منعقدہ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں موجود تھے۔ ان کے علاوہ پارٹی کے چھتیس گڑھ کے انچارج اوم ماتھر، مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ اور ریاستی شریک انچارج نتن نبین بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *