ٹنہ (ت ن س) بہار پبلک سروس کمیشن نے اساتذہ کی بھرتی کے امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کی ہے۔ یہ امتحان 24، 25، 26 اور 27 اگست کو منعقد ہوگا۔ پہلے یہ امتحان 19، 20، 26 اور 27 اگست کو ہونا تھا، لیکن سی ٹی ای ٹی امتحان کے پیش نظر، بی پی ایس سی نے اچانک تاریخ بدل دی ہے۔ اس کی تصدیق کرتے ہوئے بی پی ایس سی کے چیئرمین اتل پرساد نے کہا کہ سی ٹی ای ٹی امتحان قومی سطح کا امتحان ہے۔ اس کی تاریخ BPSC امتحان سے ٹکرارہی تھی۔ اس لیے امیدواروں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ اس کے پیش نظر امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ امیدواروں کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں امتحان دو شفٹوں میں لیا جائے گا۔واضح ہو کہ اس سے قبل امیدواروں کو نرمی دے کر بڑی تبدیلی کی گئی تھی۔ اس میں خواتین، ایس سی-ایس ٹی اورمعذوروں امیدواروں کیلئے سی ٹی ای ٹی نمبروں میں چھوٹ کی حد میں اضافہ کیا گیا تھا۔محکمہ تعلیم نے سی ٹی ای ٹی کے نمبروں سے استثنیٰ کا حکم جاری کیا تھا۔ اس میں کہا گیا تھا کہ بہار میں اساتذہ کی بھرتی کی درخواست کے عمل میں، عام زمرہ کی خواتین،معذوروں اور ایس سی/ایس ٹی امیدواروں کو سی ٹی ای ٹی نمبروں میں وہی نرمی ملے گی جو بی ٹی ای ٹی امیدواروں کو ملی ہے۔ CTET میں جنرل زمرہ کی خواتین کے لیے کم از کم نمبر 82 (55%) کر دیے گئے ہیں۔ پہلے کم از کم نمبر 90 یعنی (60%) پر رکھے گئے تھے۔ SC-ST اورمعذوروں امیدواروں کے لیے CTET کے 75 نمبر (50%) نمبر حاصل کرنا لازمی ہے۔ جبکہ اس سے قبل کم از کم نمبر 82 مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے تحت ریاست کے 1 لاکھ 70ہزار سے زیادہ امیدواروں کو اساتذہ کی بھرتی کے امتحان میں بیٹھنے کا موقع ملے گا۔بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے ذریعہ 1.70 لاکھ اساتذہ کی بھرتی کے امتحان کے لئے اساتذہ کے امیدواروں نے 15 جون سے آن www.bpsc.bih.nic.inلائن درخواست دینا شروع کردی ہے۔واضح ہوکہ آن لائن درخواست کا عمل 12 جولائی تک جاری رہے گا۔ امیدوار BPSC کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
No Comments: