عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت نے کابینہ کی میٹنگ میں تمام بس مارشلوں اور سیول ڈیفنس والینٹیئرز کی ملازمتوں کو باقاعدہ بنانے سے متعلق تجویز پاس کی۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا کہ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل ایز اور بس مارشل کے سامنے کابینہ کی میٹنگ بلائی اور تمام بس مارشلوں کی بحالی اور مستقل تقرری کی تجویز پاس کی۔ اس دوران دہلی حکومت نے بی جے پی لیجسلیچر پارٹی سے کہا کہ بھرتی کرنے کا حق لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے پاس ہے، جو کام دہلی کی منتخب حکومت کو کرنا تھا، وہ ہم نے کر دیا ہے۔ اب بی جے پی کو کابینہ کی تجویز کو لیفٹیننٹ گورنر سے منظور کروانا چاہیے۔
وزیر اعلی آتشی نے کہا کہ ایک بار پھر بی جے پی کا دوہرا کردار سامنے آگیا ہے۔ کابینہ کی طرف سے تجویز منظور ہونے کے بعد، بی جے پی ایم ایل اے لیفٹیننٹ گورنر سے رجوع کرنے کو تیار نہیں تھے۔ حالانکہ کابینہ وزیر سوربھ بھاردواج کے پاؤں پکڑنے کے بعد اور کافی جدوجہد کے بعد گئے بھی تو کچھ بولنے کو تیار نہیں ہوئے۔عام آدمی پارٹی کی پوری حکومت اور کابینہ نے واضح کیا کہ ہمیں جو بھی فیصلہ کرنا ہے ہم کریں گے، لیکن جس پر لیفٹیننٹ کا فیصلہ چاہئے وہ بی جے پی کروائے لیکن بی جے پی بس مارشل کے معاملے پر سیاست کر رہی ہے۔
No Comments: