قومی خبریں

خواتین

جے ڈی یولیڈر اور سابق رکن اسمبلی پونم سنگھ کانگریس میں شامل

شمولیت کے بعد کہا کہ اس ملک کی حفاظت کے لئے ہمیں یکجا ہوناہوگا

پٹنہ: جے ڈی یو کی لیڈر اور سابق رکن اسمبلی پونم سنگھ نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دے دیا اور بدھ کو کانگریس کا ہاتھ تھام لیا۔ بہار کانگریس کے ریاستی صدر اکھلیش سنگھ کی موجودگی میں انہوں نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر پونم سنگھ نے مہنگائی اور بے روزگاری کے حوالہ سے مودی حکومت پر تنقید کی۔انہوں نے کہا، ’’میں نے 1980 میں کانگریس کے ٹکٹ پر لیکشن لڑا تھا اور جیت حاصل کی تھی۔ 1990 اور 1995 میں اسمبلی انتخابات کے دوران کچھ وجوہات کی بنا پر مجھے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سال 1996 کے لوک سبھا انتخابات میں ہار کے بعد میں نے کانگریس کو الوداع کہہ دیا اور سمتا پارٹی کا دامن تھام لیا۔ آج 24 برسوں کے بعد میں پھر سے کانگریس میں شامل ہوئی ہوں۔پونم سنگھ نے موجودہ لوک سبھا انتخابات پر بھی تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’اس ملک کی حفاظت کے لئے ہمیں یکجا ہوناہوگا ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *