قومی خبریں

خواتین

بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کا ڈیٹا جاری

ریاست میں82 فیصد ہندوکے علاوہ 17.7 فیصد مسلمان،05 فیصد عیسائی اور08 فیصد بدھ مت کے لوگ موجود

پٹنہ : بہار میں ذات پر مبنی سروے کا ڈیٹا جاری کردیا گیا ہے۔ بہار کے چیف سکریٹری نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بہار ذات پر مبنی مردم شماری کا ڈیٹا جاری کیا۔ اس کے ذریعے بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کے اعداد و شمار کو عام کیا گیا ہے۔ بہار میں راجپوت آبادی 3.45 فیصد، یادو 14 فیصد ، بھومیہار 2.86 فیصد، برہمن 3.65 فیصد اور نونیا 1.9 فیصد ہے۔
ذات پر مبنی سروے کے اعداد و شمار کے مطابق بہار میں پسماندہ طبقات کے 27.13 فیصد، انتہائی پسماندہ طبقات کے 36.01 فیصد اور دیگر پسماندہ طبقات کے 15.52 فیصد لوگ ہیں۔ وہیں بہار کی کل آبادی 13,07,25,310 ہے جس میں پسماندہ طبقات 3,54,63,936، انتہائی پسماندہ طبقات 4,70,80,514، شیڈول کاسٹ 2,56,89,820، شیڈول ٹرائب 21,99,361، غیر ریزرو 91,679 ہیں ۔ بہار حکومت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بہار میں 82 فیصد ہندو، 17.7 فیصد مسلمان، .05 فیصد عیسائی، .08 فیصد بدھ مت، .0016 فیصد کا کوئی مذہب نہیں ہے۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ذات پر مبنی مردم شماری کے اعداد و شمار جاری ہونے کے حوالے سے ایک پوسٹ کیا ۔ نتیش کمار نے ٹویٹ کر کے کہا کہ آج گاندھی جینتی کے موقع پر بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کا ڈیٹا شائع کردیا گیا ہے۔ ذات پر مبنی مردم شماری کے کام میں مصروف پوری ٹیم کو بہت بہت مبارک ہو! قانون سازی میں ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کی تجویز کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا۔
وزیراعلی نے مزید لکھا کہ بہار اسمبلی کی سبھی 9 جماعتوں کی رضامندی سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ریاستی حکومت اپنے وسائل سے ذات پر مبنی مردم شماری کرائے گی اور اس کی منظوری 02-06-2022 کو وزراء کی کونسل سے دی گئی تھی۔ اس کی بنیاد پر ریاستی حکومت نے اپنے وسائل سے ذات پر مبنی مردم شماری کرائی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ذات پر مبنی مردم شماری سے نہ صرف ذاتوں کا پتہ چلتا ہے بلکہ ہر ایک کی معاشی حالت کے بارے میں بھی معلومات ملتی ہیں۔ اسی بنیاد پر سبھی طبقات کی ترقی اور بہتری کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ جلد ہی بہار میں ہونے والی ذات پر مبنی مردم شماری کے حوالے سے بہار اسمبلی کی انہی 9 پارٹیوں کی میٹنگ بلائی جائے گی اور انہیں ذات پر مبنی مردم شماری کے نتائج سے آگاہ کرایا جائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *