کار میں آگ لگنے سے 8افراد اجاں بحق
بریلی میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس بہیڑی جا رہے تھے
لکھنؤ: اترپردیش کے بریلی۔نینی تال ہائی وے پر ہفتہ کی آدھی رات کو ایک ڈمپر سے ٹکرانے کے بعد ایک کار میں بھیانک آگ لگ گئی اور کار میں سوار 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بریلی میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس بہیڑی جا رہے تھے۔ ڈمپر میں پھنسی گاڑی جلتی رہی۔ کسی کو باہر نکلنے کا موقع نہیں ملا۔ اطلاع کے مطابق کار میں عرفان عارف ، ،شاداب، آصف ،ایوب ، منے ،عالم زندہ جل کر فوت ہوگئے۔
No Comments: